ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں اور  مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

سبزیوں اور  مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کوئٹہ میں سبزیوں اور  مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

کوئٹہ شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 20 روپے کی کمی کے بعد 50 روپے فی کلو ہو گئی، پیاز کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو  ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بھنڈی کی فی کلو قیمت 50 روپے کم ہو کر 150 اور کھیرے کی فی کلو قیمت 60 روپے ہو گئی ہے، اس کے علاوہ آلو کی فی کلو قیمت 70 روپے اور دیسی لیموں کی قیمت 700 روپے فی کلو برقرار ہے۔ چکن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 480 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔