ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمان پارک، مذاکرات میں ڈیڈلاک، سرچ آپریشن کےحوالے سے اتفاق نہ ہوپایا

Zaman park,search operation,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت اورعمران خان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک،کمشنر لاہور کی پولیس ٹیم کے ہمراہ عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات میں سرچ آپریشن کےحوالے سے اتفاق نہ ہوپایا۔

 تفصیلات کے مطابق حکومتی ٹیم نے2200 دہشت گردوں کی تفصیل اور شواہد سے عمران خان کوآگاہ کیا، مطلوب دہشت گردوں کی فہرست بھی حوالے کی ۔ حکومتی ٹیم نے براہ راست حملوں میں ملوث پی ٹی آئی لیڈرشپ سے متعلق حقائق بھی عمران خان کے سامنے رکھ دئیے۔

 قبل ازیں حکومتی اور عمران خان کی ٹیم میں ڈیڑھ گھنٹہ مذاکرات ہوئے،حکومتی ٹیم نے دہشت گردوں کی فہرست اور شواہد حوالے کردئیے،پولیس اور انتظامیہ کو زمان پارک میں سرچ آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی۔
پی ٹی آئی لیڈر شپ ان  کے بارے میں بتایا گیا جو براہ راست حملوں میں ملوث تھے،عمران خان نے زمان پارک کی تلاشی کیلئےشرائط رکھ دیں۔پولیس اورانتظامیہ کوسرچ آپریشن کی اجازت نہ دی ۔ وزیراطلاعات عامر میر کہتےہیں سرچ آپریشن کےحوالے سے کوئی اتفاق نہیں ہوپایا۔عمران خان کااصرارہےچارسےزیادہ پولیس اہلکارنہ آئیں۔بات چیت سے معاملہ حل نہ ہواتوسختی کرنا پڑےگی۔
عمران خان کی مزاکراتی ٹیم سے ملاقات ، مزاکرات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہے،حکومتی ٹیم نے دہشت گردوں کے متعلق تمام شواہد زمان پارک انتظامیہ کے حوالے کیےپولیس اور انتظامیہ کو سرچ آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی۔
کمشنر لاہور نے دہشت گردوں کی لسٹ عمران خان کے حوالے کی،عمران خان کو وفد نے بتایا کہ متعدد دہشت گردوں کا بھاگتے یہاں سے پکڑا گیا اور متعدد کو یہاں سے بھگایا گیا ہے ،
عمران خان کو ۲۲۰۰ دہشت گردوں کے بارے بھی تفصیل سے بتایا گیا جنہوں نے ۹ مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ، ان کو ثبوتوں کے حوالے بھی دیے گئے،ان کو ان کی پی ٹی آئی لیڈر شپ کے بارے میں بتایا گیا جو براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔