عمران عباس کی دوران عمرہ مسجد نبویؐ کے صحن سے نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوب رو اداکار عمران عباس کی عمرے کے دوران مسجد نبویؐ کے صحن سے نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام پر نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا کو  صارفین کو بے حد پسند آئی ہے۔ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ عمران عباس کو سبز رنگ کے کرتے پر سفید امامہ پہنے عقیدت کے ساتھ   مشہور نعت ’کھلا ہے سب ہی کیلئے باب رحمت یہاں کوئی رتبے میں نہ ادنیٰ نہ عالی‘ کو اپنے انداز میں پڑھ رہے ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

 انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں اسی نعت کا ایک شعر تحریر کیا ہے کہ ’یہاں کوئی رتبے میں ادنیٰ نہ عالی‘۔ 

Bilal Arshad

Content Writer