ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمان پارک سے گرفتار شر پسندوں نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

زمان پارک سے گرفتار شر پسندوں نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : زمان پارک لاہور سے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے 8 مبینہ شر پسندوں کے اہم انکشافات سامنے آ گئے۔

پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار 8 شر پسندوں نے پی ٹی آئی کی اہم لیڈر شپ سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے، تمام شر پسند لیڈر شپ سے ہدایات لے رہے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے رہنماؤں سے فون نمبرز اٹیچ ہو گئے ہیں، ملزم بخت عالم شانگلہ، ممتاز مردان کا رہنے والا ہے، کے پی میں رہنماؤں سے رابطے میں تھے۔ 
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سوات کا عزیز الغنی بھی کے پی سے ہدایات لیتا رہا، مصری شاہ کا اعجاز، اچھرہ کا عبدالغفور، شاہدرہ کا زوہیب اعجاز چوہدری سے ہدایات لے رہے تھے۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شالیمار کا نبیل اور سیالکوٹ کا حنزلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے۔

پولیس ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے توڑ پھوڑ اور پُرتشدد کارروائیوں میں استعمال کیے جانے والے ڈنڈے ٹمبر مارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر