ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور

 ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ  نے ظل شاہ قتل کیس میں  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی  ضمانت منظور کرلی۔

 عمران خان ظل شاہ قتل کیس میں عبوری درخواست ضمانت کی سماعت پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے،  جس دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے دلائل دیے گئے ۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لاڈلا کہتےہیں لیکن آج  بھی 5 مقدمات میں ضمانت کرانے پیش ہوئے۔

دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض 2 جون تک عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت منظورکرلی ۔