ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 3 مقدمات میں 2جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی  اور عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان صاحب! آپ ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔ آپ نے تفتیش میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دینی ۔ جس پر   عمران خان نے جواب دیا آپ فکر نہ کریںدوران سماعت وکیل نے دلائل میں کہا کہ جب یہ افسوسناک واقعہ ہوا تو درخواست گزار گرفتار تھے ۔ جیسے ہی پتا چلا کہ یہ واقعہ ہوا تو عمران خان نے شدید مذمت کی ۔ 10مئی کو عمران خان نیب کی تحویل میں تھے ۔

قبل ازیں عمران خان کی جانب سے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ تھانہ سرور روڑ ،گلبرگ  اور شادمان میں درج مقدمات کے سلسلے میں عمران خان نے گرفتاری  سے بچنے کے لیے عبوری ضمانتوں کی درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے بے بنیادمقدمات درج کیے  ہیں۔ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں عدالت عبوری ضمانت منظور کرے 

Ansa Awais

Content Writer