ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا
کیپشن: Lahore High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: تحریک انصاف کے 25 اراکین ووٹ ختم ہونے کا معاملہ،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز آئینی اور قانونی جواز کھو چکے ہیں انہیں  کام سے روکا جائے۔درخواست مشتاق احمد موہل ایڈوکیٹ  نے دائر کی۔درخواست میں حمزہ شہباز، چیف سیکرٹری، سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے تقرر کا جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور عدالت حمزہ شہباز کو بطورِ وزیر اعلیٰ فرائض انجام دینے سے روکنے کا حکم دے۔ عدالت چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ حکام کو حمزہ شہباز کی بے جا حمایت سے روکنے کا حکم دے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر