عمر اسلم : مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نےکہا ہےکہ عمران خان چینی چوروں کی انکوائری رپورٹ میں تاخیری حربےاستعمال کررہے ہیں، چینی چوروں کے ذمہ دار عمران خان کابینہ اور وزیراعلی ہیں.
ماڈل ٹاون مین حکومت پر تنقید کرتے ہوئےعظمی بخاری کاکہناتھاکہ عمران خان انتخابات کا اعلان کریں ان کا کوئی ایم این اے اور ایم پی اے کونسلر منتخب نہیں ہوسکتاعظمی بخاری نے کہکہ کورونا کنٹرول نہیں ہو رہا۔اس حکومت کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔900 سے زائد جانیں لینے کے بعد بھی ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
فیاض چوہان کو کہنا چاہتی ہوں کہ بدزبانی سے سیاسی قد نہیں بڑھ سکتا۔آپ اپنے بیٹے کے نمبرز بڑھوانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال نہ کرتے تو اس کا قد بڑھتا۔فیاض چوہان بطور وزیر اطلاعات زبان استعمال کرنا سیکھ لیں جبکہ شہباز شریف نے وطن واپس آ کر جو کہا وہ حکومت کو کرنا پڑا۔
شہباز شریف نے 31 ہزار حفاظتی کٹس ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کے لئے بھجوائیں۔کے پی میں 7 سال سے آپ کی پارٹی کی حکومت ہے لیکن وہاں ڈاکٹر استعفے دے رہے ہیں۔پنجاب میں تمام ہسپتال شہباز شریف کے بنائے ہوئے ہیں۔