ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مارکیٹیں شام 5 بجے کیوں بند کریں، دکاندار ڈٹ گئے

مارکیٹیں شام 5 بجے کیوں بند کریں، دکاندار ڈٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ) شاپنگ مالز کو رات گئے تک کام کی اجازت تو مارکیٹیں شام 5 بجے کیوں بند کریں ، اچھرہ بازار کے دکاندار ڈٹ گئے، حکومتی پابند یاں نظر انداز  کردیں، مارکیٹ رات گئے تک کھلی رکھی گئی ، انارکلی بازار میں بھی عید کی شاپنگ کیلئے شہریوں کا رش لگا رہا، تاجر یونین،وارڈنز اورپولیس ایس او پیز پرعمل درآمد کیلئے متحرک رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون میں نرمی کے بعد مارکیٹوں میں عید کی شاپنگ کیلئے رش، کورونا ایس او پی کی دھجیاں بکھیر دی گئیں،کم وقت میں زیادہ شاپنگ، اچھرہ بازار میں خریداروں کا رش عید شاپنگ کے ساتھ ساتھ شادیوں کی شاپنگ بھی جاری ہے، کہیں حکومتی احکامات پر عمل درآمد تو کہیں خلاف ورزی کی جاری، انارکلی بازار میں دکانوں کی رونقیں بحال ہوگئیں، عید کی شاپنگ کے لئے خریداروں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔بازار میں رش ہونے کی وجہ سے کورونا ایس او پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔خواتین بچوں سمیت مارکیٹوں میں خریداری کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔متعدد نے ماسک اور گلوز کی پابندی کو بھی ہوا میں اڑائے رکھا۔ حکومت  کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ دکان مالکان ایس او پی کر عملدرآمد کروائیں مگر چند دکانوں کے علاؤہ کسی نے بھی ہدایات ہر عملدرآمد نہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے   شاپنگ مالزاورمارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی ہے جس پر پنجاب حکومت نےمن عن عملدرآمدکافیصلہ کرلیا،چیف سیکریٹری پنجاب جوادرفیق ملک کی زیرصدارت اجلاس میں  شاپنگ مالز، چھوٹی مارکیٹوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔   سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت نے تین دن کے سخت لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی بازار مارکیٹیں اور  شاپنگ مالز کھلیں گے۔ چیف سیکریٹری پنجاب جوادرفیق ملک کی زیرصدارت اجلاس میں  شاپنگ مالز، چھوٹی مارکیٹوں کیلئے نئے ایس او پیز جاری کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔جلاس میں صوبائی وزراء یاسمین راشد، راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال ، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا، آئی جی شعیب دستگیر کی شرکت نے شرکت کی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer