دعوے اربوں کے،کام ٹکے کا نہیں،جناح ہسپتال کی 7 لفٹیں خراب

دعوے اربوں کے،کام ٹکے کا نہیں،جناح ہسپتال کی 7 لفٹیں خراب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی بھٹی: جناح ہسپتال میں آٹھ میں سے سات لفٹیں تاحال غیر فعال، مریض اور ان کے لواحقین رمضان میں بھی خوار ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کی آٹھ میں سات لفٹیں  خراب ہونے کے باعث سیڑھیوں اور ریمپ سے مریضوں کو دوسرے فلورز پر شفٹ کیا جاتا ہے۔ جناح ہسپتال کی تمام لفٹیں ایک سال کے عرصہ سے خراب پڑیں ہیں۔ مریضوں اور خاص طور پر بزگ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چوتھی منزل ہو یا پانچویں بزگ شہری سیڑھیو ں کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:مزاحیہ اداکار افتخار ٹھاکر کا نیا روپ ،نئی باتیں سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے 

 شہریوں کا کہنا تھا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں بھی انتظامیہ کو ہمارا خیال نہیں اور روزہ رکھ کر دن میں کئی دفعہ سیڑھیوں سے نیچے اوپر آنا جانا پڑتا ہے جوکہ باعث پریشانی ہے۔ ایک لفٹ چلتی ہے جس کے باہر سارے ہسپتال کے مریض اکٹھے رہتے ہیں اور گھنٹوں بعد باری آتی ہے۔  شہریوں نے لفٹئں صحیح کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیونکہ کچھ کچھ لفٹوں کے آگے بیٹھنے کے لیے کر سیاں نصب ہیں جو کہ انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔