ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 25 سے زائد پروازیں متاثر

لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 25 سے زائد پروازیں متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 25 سے زائد پروازیں متاثر، مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف میں سب کو ’’کرسی‘‘ نامی بیماری لگ گئی 

  ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق ماہان ایئر کی مشہد سے آنے والی پرواز 7207 سمیت ماہان ایئر کی مشہد جانے والی پرواز 7208 ، پی آئی اے کی پیرس جانے والی پرواز پی کے 719 ، پی آئی اے کی پیرس سے آنے والی پرواز پی کے 720 ، شاہین ایئر کی جدہ جانے والی عمرہ پرواز 729 منسوخ کر دی گئیں۔ شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی عمرہ پرواز 730 ، ایئربلیو کی مسقط جانے والی پرواز 450 ،ایئربلیو کی مسقط سے آنے والی پرواز 451 ، پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 655 ، بھی منسوخ کی گئی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:ماڈل ٹاون کچہری کی چھت پر سنائپرز تعینات 

 علاوہ ایں پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 657 ، پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز پی کے 656 ، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404 ، ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405 منسوخ کی گئی۔ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 304 ، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305 ، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 654 منسوخ کر دی گئی۔  ایئربلیو کی ریاض جانے والی پرواز 474 ، ایئربلیو کی ریاض سے آنے والی پرواز 475 ، ایئربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز 412 ، ایئربلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413 اور پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 312 کو منسوخ کر دیا گیا۔

یہ بھی ضرور دیکھیں:

دوسری جانب پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 پینتالیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ شاہین ایئر کی جدہ سے آنے والی عمرہ پرواز 718 پانچ گھنٹے تاخیر سےپہنچی۔ پی آئی اے کی ٹوکیو سے آنے والی پرواز پی کے 853 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔