سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر سامنے آگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی، انٹربینک میں ڈالر 279.26 روپے سے کم ہوکر 279.25 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.32 روپے پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.62 روپے سستا ہوکر 323.18 روپے، برطانوی پاونڈ 1.70 روپے سستا ہوکر 374.03 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 76.70 روپے، سعودی ریال 4 پیسے کم ہوکر 74.78 روپے کا ہوگیا۔