ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا, عید الفطر بروز ہفتہ ہوگی

پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا, عید الفطر بروز ہفتہ ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے عید کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

مرکزی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ یکم شوال 1447 ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کل 30واں روزہ ہوگا۔  

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تین سو روپیہ فطرانہ رکھا گیا ہے۔ نماز عید کی آدائیگی سے قبل فطرانہ آدا کردینا چاہیئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا۔ اسلام آباد میں چاند نظر آنے کا وقت اور عمر  کم تھی۔ پشاور، کوئٹہ ، لاہور میں بھی چاند نظر نہیں آیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع بھی آبرالود ہے۔   

کوئٹہ میں بھی اب تک کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔