ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زائد کرایہ وصولی ، اوورلوڈنگ ، 937 گاڑیوں کو 48 لاکھ روپے جرمانہ

زائد کرایہ وصولی ، اوورلوڈنگ ، 937 گاڑیوں کو 48 لاکھ روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:سنٹرل ریجن میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ترجمان کے مطابق اوورلوڈنگ پر 937 گاڑیوں کو 48 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 203 بسوں سے 7 لاکھ روپے زائد کرایہ مسافروں کو واپس کروایا گیا، جبکہ اوور اسپیڈنگ کے خلاف نئی حد رفتار پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے 15,056 چالان جاری کیے گئے۔

ترجمان سنٹرل ریجن نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ عید کے دوران سفر میں احتیاط برتیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موٹرویز پر کاروں کیلئے حد رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہیوی ٹریفک کیلئے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے، جبکہ ہائی ویز پر کاروں کیلئے 80 اور ہیوی ٹریفک کیلئے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد مقرر کی گئی ہے۔