ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ پنجاب نے سکول ایجوکیشن کو مزید اخراجات کرنے سے روک دیا

محکمہ خزانہ پنجاب نے سکول ایجوکیشن کو مزید اخراجات کرنے سے روک دیا

 محکمہ خزانہ پنجاب نے سکول ایجوکیشن کو مزید اخراجات کرنے سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: محکمہ خزانہ پنجاب نے تھرڈ پنجاب ایجوکیشن سیکٹر پروجیکٹ کے غیر استعمال شدہ فنڈز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے سکول ایجوکیشن کو مزید اخراجات کرنے سے روک دیا جبکہ 23 لاکھ ڈالر سے زائد رقم عالمی بینک کو واپس کرنے کی ہدایت دی۔

 حکام کے مطابق منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اور بقایا فنڈز قرض کی شرائط کے مطابق واپس کیے جائیں گے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ مالی خلا کی صورت میں سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

 پی اینڈ ڈی اور فنانس ڈیپارٹمنٹ واپسی کے طریقہ کار اور قواعد طے کریں گے جبکہ پی اینڈ ڈی بورڈ اقتصادی ڈویژن سے رابطہ کر کے عالمی بینک کو رقم واپس کرے گا تاکہ مالی شفافیت اور منصوبے کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔