ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایل ڈی اے:عید  کی تعطیلات میں افسران اور عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی

 ایل ڈی اے:عید  کی تعطیلات میں افسران اور عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بھی شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں افسران اور عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں  جس کا باقاعدہ ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر 19 سے 23 مارچ تک خصوصی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں گی تاکہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق چیف ٹاؤن پلانرز کی سربراہی میں ٹیمیں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز کے تمام زونز کی نگرانی کریں گی، جبکہ ہر زون میں فوکل پرسنز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔ فیلڈ وزٹس کے دوران ٹیمیں تصاویر اور تفصیلی رپورٹس جمع کرانے کی پابند ہوں گی۔

ٹاؤن پلاننگ ٹیموں کو انفورسمنٹ ونگ کی مکمل معاونت حاصل ہوگی تاکہ کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جا سکے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ عید تعطیلات کے دوران ڈیوٹی روسٹر پر سختی سے عمل کیا جائے، جبکہ لاہور میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا۔