ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کی ملازمہ نے امریکہ کا ویزہ اور قومی اسمبلی میں نوکری کا جھانسہ دے کر 78 لاکھ ہتھیا لیے

قومی اسمبلی کی ملازمہ نے امریکہ کا ویزہ اور قومی اسمبلی میں نوکری کا جھانسہ دے کر 78 لاکھ ہتھیا لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:قومی اسمبلی کی مبینہ ملازمہ فائزہ یاسین کا شہری نوید عاشق کو ویزہ بزریعہ ڈی جی ویزہ سیکشن قومی اسمبلی اور نوکری کا جھانسہ دے کر 78 لاکھ ہتھیانے کا کیس   پر عدالت نے عدالت کا ملزمان کو مدعی کے 78 لاکھ روپے کے ساتھ وکیل کی ایک لاکھ فیس ادا کرنے کا حکم دے دیا 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج رانا مجاہد رحیم نے حکم نامہ جاری  کرتے ہوئے کہا ایک تحریری معاہدے کے زریعے رقم واپسی کا عہد کیا گیا لیکن ملزمہ ناکام رہی ، معاہدہ کے بعد ملزمہ کے بھائی نے چیک جاری کیا جو باؤنس ہو گیا جس پر مقدمہ دائر کیا گیا ،ملزم نے چیک جاری کرنے اور اپنی مالی زمہ داریوں کو تسلیم کیا اور موثر دفاعی دلائل نہ دے سکا، فریقین کی درمیان ویزہ اور نوکری کی رقم 78 لاکھ کے عوض معاہدہ طے پایا تھا ،

نوکری اور ویزہ نہ دلانے کی صورت میں شہری نوید عاشق کو یہ رقم واپس کی جائے گی  رقم واپسی نہ دینے کی صورت میں شہری کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا  شہری نوید عاشق نے ملزمان فائزہ یاسین  اور ان کے بھائی فراز یاسین کے خلاف 25 ستمبر 2024 کو تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرایا