سٹی42: اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
صبور علی نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ نومولود بیٹی کی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ اور علی ایک بیٹی کے بھی والدین بن چکے ہیں
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام سرینا علی رکھا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہمارا چھوٹا سا معجزہ، ہماری سب سے بڑی نعمت۔ چھوٹے سے ہاتھوں کا سب سے بڑا اثر چھوڑنا ناقابل یقین ہے
اُن کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں سرینا علی کو خوش آمدید، جادو آپ کا انتظار کر رہا ہے۔ 18.03.25
صبور علی اور علی انصاری پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پیارے نوجوان جوڑوں میں سے ایک ہیں، جوڑے کے ہاں شادی کے 3 سال بعد پہلی ادولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے صبور اور علی انصاری کو مبارکباد کے ساتھ ہی ان کی ننھی پری کیلئے بھی دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔