ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروگرام میں اداکارہ ثنا جاوید کی سرفراز احمد سے بدتمیزی کی ویڈیو

پروگرام میں اداکارہ ثنا جاوید کی سرفراز احمد سے بدتمیزی کی ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ثنا جاوید جو شعیب ملک سے شادی کے بعد ویسے ہی متعدد لوگوں کو پسند نہیں رہی ہیں اب گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں بھی آئے دن کسی نہ کسی بات پر  تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔

17 مارچ کو نشر ہونے والے شو میں سرفراز احمد اور ثنا جاوید نے بطور مہمان شرکت کی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس نے سرفراز احمد کے فینز تکلیف پہنچائی ہے اور اس کی وجہ ثنا جاوید کا تضحیک آمیز رویہ ہے۔

وائرل ویڈیو میں ثنا جاوید اور سرفراز احمد  مشہور گیم ’ڈبہ کھولو‘ میں حصہ لیتے نظر آئے، سرفراز احمد نے ایک ڈبہ کھولنے سے فہد مصطفیٰ کو روکا جس پر ثناء جاوید نے کہا کہ ’یہ کیا بات ہوئی کھول دیا کریں بھئی فوراً‘۔

اس پر سرفراز احمد بولے کہ ’بات سنیں 45 منٹس کی گیم ہے، کچھ نہ کچھ تو کرنا ہے ناں، ٹی وی پر آنا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے ہمیں، ایسا تھوڑی کہ بس ڈبے کھولتے رہیں، اس سے پہلے والی قسط میں جب میں نے آخری ڈبہ کھلوایا تو دنیا بھر سے میسجز آئے‘۔

سرفراز کی بات سن کر ثنا جاوید بولیں کہ ’یہ تو لگ رہا ہے کہ چابی گھوما دی کسی نے بڑ بڑ بڑ بولے جارہے ہیں‘۔

سرفراز احمد بولے کہ ’ہمارے ساتھ ایسے کر رہیں جہاں گیم کھیلنی چاہئے تھی وہاں تو کھیلی نہیں انہوں نے‘۔

یہاں سرفراز احمد کا اشارہ چند روز قبل ثناء جاوید کا ’جیتو پاکستان‘ میں اپنے شوہر و پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے ہارنا تھا‘۔

ثنا جاوید اس پر بولیں کہ ’آپ کو کیا تکلیف ہے میں اپنے میاں کے ساتھ جیسے بھی کھیلوں، آپ اپنا کھیلیں ناں‘۔

اس ویڈیو کلپ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ سرفراز احمد کے فینز نے ثنا جاوید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’تمیز نہیں ہے اس عورت کو بات کرنے کی، کس طرح بدتمیزی کیے جارہی ہے سرفراز احمد سے‘ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ثنا جاوید کو شو میں نہ بُلایا جائے اس کی بدتمیزی روز کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے‘۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین سرفراز احمد کو مینشن کرکے یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں انہیں اس شو میں اس طرح کی بدتمیزی برداشت کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔