ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

80 سالہ کی 40 سالہ خاتون سے شادی، سوشل میڈیا پر ویڈیو کی دھوم

 80 سالہ کی 40 سالہ خاتون سے شادی، سوشل میڈیا پر ویڈیو کی دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ریٹائرڈ ٹیچر اورادیب میاں مظفر الدین نے اپنی 40 سالہ سیکرٹری سے دوسری شادی کی، والد کی شادی میں تمام بچوں نے پرجوش انداز میں شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھگڑے بھی ڈالے,دلہن کا کہنا ہے بہت خوش ہوں، مجھے میری منزل مل گئی۔

پنجاب کے ضلع راجن پور میں 80 سالہ بزرگ نے 48 سالہ خاتون سے شادی کرلی، تقریب کے دوران دولہے بزرگ گنگناتے رہے، ریٹائرڈ ٹیچر مظفر الدین کے دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے۔

بارات میں بیٹوں اور پوتوں نے ڈانس کیا تو وہیں دولہا صاحب نے بھی رقص کیا۔ کاروں سے بھری بارات میں بوڑھے اور نوجوان شامل تھے۔ مظفر الدین ادیب شاعر اور لکھاری بھی ہیں اپنی شادی پر خوشی کا اظہار  گا کر کیا۔

دولہا مظفر الدین نے کہا کہ وہ میری سیکریٹری کی جاب کے لیے آئی تھیں.آنکھوں ہی انکھوں میں پیغام بھیجا اور قبول ہوگیا۔ کہا میں بیگم کو ساتھ بیٹھا کر گانے گاتا ہوں اور انہیں شعر سناتا ہوں ۔ان کے ساتھ ساتھ دلہن بھی خوش ہیں۔ دلہن جن کا نام ناصرہ ہے ان کا کہنا ہے کہ شادی پر بہت خوش ہوں، مظفر الدین بہت اچھے انسان ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق میاں مظفر الدین پوری زندگی گورنمنٹ ہائی اسکول میں پڑھاتے رہے، وہ ریٹائرمنٹ کے بعد نعتیہ اشعار بھی لکھتے رہے۔ ان کی پہلی بیوی 5 سال قبل انتقال کرگئیں تھیں.اب انہوں نے عمر کے اس حصے میں دوبارہ بیاہ کیا ہے۔