ویب ڈیسک: ملک میں نیٹ میٹرنگ کے قوائد میں تبدیلی کے بعد نیٹ سولر پینلز کی نئی قیمتیں بھی سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں جس کی شرح 175,000 روپے تک نیچے گئی ہے.
حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کے بعد مقامی سولر مارکیٹ میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں،سولر پینل کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے جس سے قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کو فائدہ پہنچنے گا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت تقریباً 5 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ روپے تک ہے جبکہ7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 6 لاکھ روپے کے قریب ہے۔
اس کے علاوہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت فی الحال 8 لاکھ روپے سے زیادہ ہے جبکہ 12 سے 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 12 لاکھ ملین روپے سے زائد ہے۔