ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی سپریم کورٹ نے منگل کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی

سعودی سپریم کورٹ نے منگل کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے منگل کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی ،ملکی اور غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ چاند دیکھنے پر شہادت دیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ رویت ہلال کی مقامی کمیٹیاں رصد گاہوں میں چاند دیکھنے کی کوشش کریں، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ منگل 21 مارچ کو ام القری کلینڈر کے مطابق 29 شعبان ہے ،یکم شعبان 21 فروری کو تھا جس کے اعتبار سے منگل 21 مارچ کو 29 شعبان مانا جائے گا، اس اعتبار سے اور سنت پر عمل کرتے ہوئے اس روز چاند دیکھنے کی اپیل کی جاتی ہے ،سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مذکورہ دن جس کسی نے بھی چاند دیکھا تو وہ قریب ترین عدالت میں اپنی گواہی کااندراج کرائے۔

Bilal Arshad

Content Writer