دوستوں کا انوکھا مذاق، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دوستوں کا انوکھا مذاق، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حال ہی میں ایک انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دوستوں کا ایک گروپ اپنے ہی ایک دوست کے ساتھ انوکھا مذاق کرتے ہیں۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ جہاں کہیں بھی کچھ دوست اکھٹے ہوجائیں وہاں بہت سے مذاق ہوتے ہیں، زیادہ تر ایسے گروپ میں ایک ایسا دوست ضرور ہوتا ہے جس پر مذاق کیا جاتا ہے، ایسی ہی ایک دوستوں کے گروپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سارے دوست مل کر درخت کی شاخ پر جھولنے میں مصروف ہیں اور اس پر لٹک رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سارے دوست شاخ پر جھولتے ہیں اور شاخ نیچے آنے پر دوبارہ کھینچ کر اوپر کی جانب چلے جاتے ہیں۔اچانک سارے دوست درخت کی شاخ کو ایک ساتھ چھوڑ دیتے ہیں لیکن ایک دوست شاخ پر ہی لٹکا رہ جاتا ہے، وہ دوست اڑتا ہوا اوپر جاتا ہے اور اپنی گرفت کھو دیتا ہے پھر منہ کے بل زمین پر آکر گرتا ہے۔

دوسری جانب باقی سب اس کے گرنے پر اس کی مدد کی بجائے اس کا خوب مذاق بناتے ہیں۔

 
 

Bilal Arshad

Content Writer