منحرف اراکین اسمبلی کا حکومت سے رابطہ، وفاقی وزراء کا دعویٰ

فواد چودھری ، حماد اظہر
کیپشن: Fawad Ch , Hammad Azhar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین  نے کہا ہے کہ عمران خان کو دھوکا دینے والا بے آبرو ہوگا ۔ سندھ ہاؤس میں لوگوں کو زبردستی رکھا گیا ہے فون آرہے کہ ہمیں آزاد کرایا جائے۔

بنی گالہ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر حماد اظہر  کا فوادچودھری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پرانا نہیں نیا پاکستان ہےعوام سب کو جانتےہیں۔ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑےہیں۔جورابطہ کررہےہیں ان کیلئےہمارے دروازےکھلےہیں۔

فوادچودھری کا کہنا تھا کہ ان سب کو احساس ہوگیا عمران خان کو ہٹایانہیں جاسکتا۔یہ لوگ بادشاہ کو گرانےچلے تھے۔ پرامن احتجاج کرنےوالےہمارے ہیرو ہیں۔ حکومت نہ پہلےکہیں جارہی تھی نہ اب کہیں جارہی ہے۔ ہمیں اتحادیوں پر یقین ہےان کا فیصلہ ہمارےحق میں آئےگا۔

 فارن آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کسی کو دھوکہ دینا نامناسب ہے، جس طریقے سے لوگ گئے ہیں ان پر عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ پہلے مستعفی ہوں، پھر اپنے حلقوں میں جا کر الیکشن لڑیں اور جیت کر آئیں اور پھر جسے چاہے ووٹ دیں۔

فوادچودھری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ عمران خان بلیک میل ہو جائیں گے تو ایسا ہر گز نہیں ہوگا،  پہلے بھی کہا تھا کہ تلخیاں اتنی پیدا نہ کریں کہ آپس میں مل بیٹھنا ہی مشکل ہو جائے۔ تلخیوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن لوٹے پنے سے باز آئے اور آئین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کے مطابق چلے۔

انہوں نے کہا کہ  جس طرح ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنی پانچ سالہ مدت پوری کی، اسی طرح پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی اپنی مدت پوری کرنی چاہئے۔ سازشوں سے عمران خان کو نہیں ہٹایا جا سکتا، عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں، ہم اپنا جلسہ کر رہے ہیں اور اپوزیشن اپنا جلسہ کرے، کوئی تصادم نہیں ہوگا، اپنے اپنے دن اور جگہ مارک کرلیں، آئین کے تحت یہ بنیادی حق ہے، تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor