ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی تیسری لہر سنگین، مزید 40 اموات، مکمل لاک ڈاؤن کا انتباہ

کورونا کی تیسری لہر سنگین، مزید 40 اموات، مکمل لاک ڈاؤن کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 ہزار 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، این سی او سی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مکمل لاک ڈاؤن کا انتباہ دیدیا۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  ( این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 377 نئے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،  2 ہزار 62 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 93 ہزار، سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 503، خیبر پختونخوا میں 77 ہزار 972، بلوچستان میں 19 ہزار 290، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967، اسلام آباد میں 50 ہزار 96 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 377 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 757 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 919، سندھ میں 4 ہزار 473، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 196، اسلام آباد میں 536، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 328 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا این سی او سی نے کہا ہے کہ شہریوں نے انتظامیہ کیساتھ تعاون نہ کیا تو کاروبار بند اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود شہری نہ ماسک استعمال کر رہے ہیں، نہ ہی سماجی فاصلے کو اہمیت دے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ملک میں مجموعی طور پر کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.5 فیصد سے زائد جبکہ بڑے شہروں میں 5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کریں۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ اتوار اور قومی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بھی بند رہیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer