ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا آن لائن ٹیچنگ سسٹم کیلئے ہوجائیں تیار

طلبا آن لائن ٹیچنگ سسٹم کیلئے ہوجائیں تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) سرکاری یونیورسٹیز کے طلباء خبردار رہیں، کورونا کے باعث تعلیمی عمل معطل نہیں ہوگا بلکہ آئندہ ہفتے سے آن لائن ٹیچنگ کا آغاز ہو رہا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر یونیورسٹیز نے آن لائن ٹیچنگ سسٹم نافذ کرنے کی تیاری کر لی ہے، طلباء الرٹ رہیں اور اپنے اپنے شعبہ جات میں آن لائن کورس پڑھنے کیلئے رجسٹریشن کرا لیں۔

طلباء کو گوگل ہینگ آوٹس، مائیکرو سافٹ 365 اور سکائپ کے ذریعے سے لیکچرز دیے جائیں گے۔ ہر طالبعلم اپنے کورس کے استاد کے ساتھ الگ طور پر رجسٹرڈ ہوگا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد کہتے ہیں کہ طلباء کا کورس ورک مکمل کرانا ہمارا ہدف ہے۔

آن لائن ٹیچنگ میں طلباء کو ہر مضمون کا استاد شیڈول کے مطابق کلاس پڑھانے کا پابند ہوگا، طالب علم براہ راست اپنے استاد سے سوال بھی پوچھ سکیں گے۔

کورونا وائرس کے باعث جب تک یونیورسٹیز بند ہوں گی طلباء کو آن لائن کورس پڑھایا جائے گا جس کے بعد طلباء کے امتحانات بھی آن لائن لیے جا سکتے ہیں۔

گوگل نے آن لائن ٹیچنگ کیلئے اپنے لائیو ہینگ آوٹس کی سہولت پر فیس ختم کر دی ہے۔