ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 161 افراد گرفتار

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 161 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انار کلی (علی ساہی) دفعہ 144 پر آئی جی پنجاب کے حکم پر پولیس متحرک، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 261 افراد کیخلاف 124 مقدمات درج کرلیے گئے۔

کورونا وائرس کے بعد صوبہ بھرمیں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کیا گیا تھا جس پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس کو سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے، اسی حوالے سے صوبہ بھر میں 144 مقدمات درج کیے گئے ہیں جس کے تحت پولیس نے صوبہ بھر سے 161 ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ 100 سے زائد فرار ہو گئے،صوبہ بھرمیں سب سے زیادہ لاہور میں ایک سو اٹھائیس افراد پر40  مقدمات درج ہوئے ہیں جن میں 82 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے دفعہ144کی خلاف ورزی پر آر پی اوز، ڈی پی اوز کو روزانہ کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس کے اقدامات واضح ہونا چاہئیں، ہر پولیس اہلکار اپنے طور پر بھی عوام میں آگاہی پیدا کرے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے  مہنگے ماسک فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے ماسک اور سینی ٹائیزر بیچنے پر دکانداروں کے خلاف اب تک 20 ایف آئی آرز درج ہوئیں، سٹی ڈویژن میں3 ، کینٹ میں 3 ، سول لائنز ڈویژن میں 13، صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں مزید 2، 2 ایف آئی آر درج کی گئیں۔

 سی سی پی او نے خبردار کیا کہ کسی کو کورونا بحران کے تناظر میں لوٹ مار نہیں کرنے دیں گے، شہری پولیس ہیلپ لائن 15 پر بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں، پولیس فوری کارروائی کرے گی

Sughra Afzal

Content Writer