لاہور ہائیکورٹ؛ نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس، فل بنچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ؛ نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس، فل بنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

: لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف درخواستوں کی سماعت کےلیے3 رکنی فل بنچ تشکیل دےدیا، جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں بنچ 2 اپریل کوکیس کی سماعت شروع کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیوکورٹ محمد یاورعلی نے جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی سفارش پرتین رکنی فل بنچ تشکیل دینے کی منظوری دی۔ بنچ میں جسٹس عاطرمحمود اورجسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔

عدالت نےفائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے قراردیا تھا کہ عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے مختلف بنچوں پر کیسز زیر سماعت ہیں۔  معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس لیےلارجر بنچ تشکیل دیاجائے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: سیاسی اُتارچڑھاو نے شریف خاندان کو مل بیٹھنے پر مجبور کردیا

 درخواست گزارنے موقف اختیارکیاتھا کہ نااہلی کےبعد نوازشریف ، مریم نواز سمیت دیگرلیگی رہنماء مسلسل عدالت مخالف تقاریرکررہے ہیں۔ ٹی وی چینلز بھی عدلیہ مخالف تقاریر کونشرکررہے ہیں۔

درخواست گزارنے استدعاکی کہ عدلیہ مخالف تقاریر پرنوازشریف ، مریم نواز، سمیت دیگرکےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدلیہ مخالف تقاریرکے نشراورشائع کرنے پرپابندی کاحکم دیا جائے۔