ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کے وعدے عمران خان کی طرح کھوکھلے نہیں ہیں: حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے وعدے عمران خان کی طرح کھوکھلے نہیں ہیں: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف کی رکن صوبائی اسمبلی نازیہ راحیل سےملاقات، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عملی طورپرعوام کی خدمت کررہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کمالیہ سے ممبر پنجاب اسمبلی نازیہ راحیل کی ایم این اے حمزہ شہباز سے ملاقات ماڈل ٹاون میں ہوئی۔ جبکہ اس موقع پر لیگی رہنماحمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےعوام کی خدمت کی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پی پی پی رہنماعزیزالرحمان چن کو لاہور کی نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات

انھوں نےکہاکہ 2013 کاپاکستان اورآج کاپاکستان مختلف ہے، جبکہ 2013 میں ملک میں اندھیرےتھے۔ جبکہ آج ہرطرف روشنیاں دکھائی دیتی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن چئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرح تبدیلی کےدعوےنہیں کررہی، بلکہ عوام کےمسائل حل کرکےحقیقی تبدیلی لائی ہےاورعوام کی خدمت کاسفرجاری رہے گا۔