سٹی 42: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ۔
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے بعد پیٹرول 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 67 روپے 31 پیسےکمی کی گئی ۔ پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا۔
