سٹی 42: گلاب دیوی ہسپتال لاہور میں عملے کی مبینہ بدتمیزی اور غفلت ،بے ہوش مریضہ کو طبی امداد دینے سے انکار کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے ہٹ دھرمی سے علاج کرنے سے صاف جواب دے دیا۔گلاب دیوی ہسپتال کے انکار کے بعد مریضہ کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق مریضہ کو شدید کمزوری اور نقاہت کے باعث بے ہوشی کی حالت میں گلاب دیوی ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔ مریضہ کی حالت اس قدر غیر تھی کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی بھی نہیں ہو پا رہی تھی۔ایمرجنسی میں داخلے کے بعد ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے نرسوں کو مریضہ کی ای سی جی (ECG) کرنے کی ہدایت کی۔ ابھی نرسیں مریضہ کو چیک کر ہی رہی تھیں کہ وہاں موجود ایک لیڈی ڈاکٹر نے آ کر انہیں کام کرنے سے روک دیا۔ لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا، "یہ مریضہ اچھی بھلی ہے، اسے چھوڑو اور جا کر دوسرے مریضوں کو دیکھو"۔
گلاب دیوی ہسپتال لاہور میں عملے کی مبینہ بدتمیزی اور غفلت
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) June 19, 2026
بے ہوش مریضہ کو طبی امداد دینے سے انکار، ڈاکٹرز کا علاج کرنے سے صاف جواب
نرسوں کو ای سی جی کرنے سے روک دیا گیا، خاتون ڈاکٹر کی مریضہ سے متعلق سنگدلانہ گفتگو
"مریضہ اچھی بھلی ہے، اسے چھوڑو"؛ خاتون ڈاکٹر کا انوکھا جواب pic.twitter.com/Hc6dnZDd0N
جب مریضہ کے لواحقین نے احتجاج کیا اور پوچھا کہ مریضہ کو کیوں نہیں دیکھا جا رہا، تو وہاں موجود ایک اور ڈاکٹر نے چلا کر کہا، "اگر اتنا ہی مسئلہ ہے تو اپنا علاج خود کر لو"۔
ہسپتال عملے کے اس ناروا سلوک پر جب لواحقین نے ویڈیو بنانا شروع کی، تو عملہ مزید غصے میں آ گیا اور لواحقین پر چیختے ہوئے بولا، "تمہیں تمیز نہیں ہے، کہاں سے پڑھ لکھ کر آئے ہو؟"۔ مزید بحث کرنے پر لیڈی ڈاکٹر نے یہ کہہ کر صاف انکار کر دیا کہ "اگر تم لوگ نہ بولتے تو ڈاکٹر بھی نہ بولتا"۔
گلاب دیوی ہسپتال کے عملے نے مریضہ کا علاج کرنے سے مکمل انکار کر دیا اور تمام طبی آلات وہاں سے ہٹا دیے۔ جس کے بعد مجبوراً لواحقین شدید علیل مریضہ کو لے کر لاہور جنرل ہسپتال پہنچے، جہاں اس کا علاج کیا گیا۔