ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متعدد علاقوں میں آج رات گیس بند رہے گی; سدرن سوئی گیس کا الرٹ جاری

متعدد علاقوں میں آج رات گیس بند رہے گی; سدرن سوئی گیس کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی کے متعدد علاقوں میں آج رات گیس بند رہے گی،سوئی سدرن گیس  نے الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ 
سوئی سدرن گیس کی جانب سے کراچی کے متعدد علاقوں میں گیس بندش کا اعلان  کیا گیا ۔ کے فور منصوبے کے تحت ہائی پریشر گیس پائپ لائن منتقلی کا آخری مرحلہ آج رات مکمل ہوگا۔
20 اور 21 جون کی درمیانی شب بعض علاقوں میں گیس فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔گلشنِ اقبال کے تمام بلاکس میں رات 10 بجے سے گیس کی فراہمی متاثر رہے گی۔

 ایس ایس جی سی ہُک اَپ سرگرمی کے باعث گیس بندش، بحالی کی کوششیں فوری طور پر جاری رہیں گی۔ شہریوں کیلئے اطلاع گیس فراہمی رات 10 بجے سے صبح 10 بجے تک معطل رہنے کا امکان ہے ۔ 

نیپا پل تا عیسیٰ نگری گیس پائپ لائن منصوبے کا اہم مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ہسپتال متاثر آغا خان، لیاقت نیشنل اور میڈی کیئر ہسپتال میں گیس فراہمی عارضی متاثر ہو سکتی ہے۔ایس ایس جی سی اعلامیہ مقررہ وقت میں کام مکمل کرکے گیس جلد بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔