ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خراب انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے پر نجی کمپنی پر جرمانہ عائد

خراب انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے پر نجی کمپنی پر جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خراب انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے پر نجی کمپنی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

کراچی میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ نے خراب انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے کیس میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی نجی کمپنی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ نجی کمپنی صارف کو 50 ہزار روپے بطور ہرجانہ ادا کرے،  جبکہ کمپنی کو 5 ہزار جرمانہ قومی خزانے میں بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے نجی کمپنی کو انٹرنیٹ سروس بہتر بنانے اور بلا تعطل فراہمی کا حکم بھی دیا گیا۔