ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

مشہور اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :معروف امریکی اداکارہ ڈیوی چیز 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں.
ڈیوی چیز کم عمری میں اداکاری کر کے مشہور ہوئی تھیں،انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں ایک اشتہار سے کیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیوی چیز کی موت امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی، وہ دی رنگ،لیلو اینڈ اسٹچ جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھیں،اس کے علاوہ انہوں نے مشہور ہارر فلم’’دی رنگ‘‘ میں سمارا مورگن کا خوفناک کردار نبھایا تھا۔

اداکارہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی موت گردن توڑ بخار اور خون کے انفیکشن کی وجہ سے ہوئی،اس کے علاوہ ان کی بیٹی شدید غذائی قلت کا شکار بھی تھی۔