ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری: بارش کے ساتھ ساون کا آغاز، موسم خوشگوار ہو گیا

مری: بارش کے ساتھ ساون کا آغاز، موسم خوشگوار ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حیدر علی :ملکۂ کوہسار مری میں بارش کے ساتھ ساون کے موسم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔

شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت کو مزید کم کر دیا ہے۔

بارش اور دھند کے حسین امتزاج نے مری کے قدرتی حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ سرسبز پہاڑوں، وادیوں اور بلند و بالا درختوں کے دلکش مناظر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں آنے والے سیاح خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق بارش کے باعث بعض مقامات پر دھند کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں اور سیاحوں کو دورانِ سفر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔