ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈٖیسک:عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتوں کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں اور سرمایہ کاروں میں محتاط رویہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

جیولرز کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 14 ہزار 900 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 14 ہزار 510 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی 413 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 946 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 149 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی اور جغرافیائی عوامل میں تبدیلی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے، جبکہ سرمایہ کار آئندہ دنوں میں مزید غیر یقینی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔