ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر پیشگی بارشوں سے نمٹنے کیلئے واسا کا ڈی سلٹنگ پلان جاری

بغیر پیشگی بارشوں سے نمٹنے کیلئے واسا کا ڈی سلٹنگ پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب:  بغیر پیشگی اطلاع اچانک بننے والے بارشی سسٹمز اور مون سون سیزن میں متوقع زیادہ بارشوں کے پیش نظر واسا نے اپنی آپریشنل تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد کے مطابق اچانک بننے والے بارشی سسٹمز اور توقع سے زیادہ بارشیں شہر کے نکاسی آب نظام کیلئے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہیں، تاہم ادارے نے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی استعداد کار میں نمایاں بہتری کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ واسا نے شہر بھر میں ڈرینوں کی صفائی تین تین مرتبہ مکمل کر لی ہے جبکہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈی سلٹنگ پلان بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مون سون کے دوران فیلڈ اسٹاف کی تعیناتی اور مختلف مقامات پر کیمپس قائم کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق اگر بارشیں وقفے وقفے سے ہوں تو پانی کی نکاسی نسبتاً آسان ہوتی ہے، تاہم کم وقت میں زیادہ بارش ہونے کی صورت میں پانی جمع ہونے اور نکاسی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ادارہ اب 100 ملی میٹر بارش کے پانی کو دو سے تین گھنٹوں میں نکالنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے، جس سے شہری علاقوں میں صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالا جا سکے گا۔