ویب ڈیسک : ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ 36 راکٹ دوران آزمائش دھماکے سے پھٹ گیا۔
بدھ کی شب اسٹار شپ راکٹ کا ٹیکساس میں اسٹیٹک فائر ٹیسٹ جاری تھا جب یہ دھماکے سے پھٹ گیا۔جاری ہونے والی فوٹیج میں دِکھایا گیا کہ آزمائش کے لیے راکٹ تیار تھا اور اس کی بنیاد سے دھواں نکل رہا تھا اس ہی دوران ایک دم سے راکٹ کی ناک پھٹی اور شدید روشنی خارج ہوئی جس کے بعد پھر آگ بھڑک اٹھی
جیسے ہی راکٹ میں موجود ایندھن جلا تو ایک آگ کا گولہ اس جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔کمپنی آفیشلز کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کو ایک انجینئرنگ فیلیئر کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامیوں نے دھماکے کی لہریں محسوس کیں اور بتایا کہ ان کے گھروں کھڑکیاں برتن کھڑک گئے۔