ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکرربیکا خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

ٹک ٹاکرربیکا خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر و ماڈل ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

 حسین ترین نے انسٹاگرام پر ربیکا خان کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دونوں 25 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

اس ویڈیو میں ربیکا خان اور حسین ترین کو ایک گاڑی کے اوپر لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے ،جب گاڑی آگے بڑھتی ہے تو سڑک پر اُن کی شادی کی تاریخ لکھی ہوئی نظر آتی ہے۔

ربیکا خان نے بھی انسٹاگرام پر شادی کی تاریخ کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جن پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

 ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز دونوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں،اس کے بعد ربیکا خان کو شادی سے قبل کی تقریبات میں اپنے خاندان کے ہمراہ خوشی مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔