ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا کی یونیورسٹیز کا طالبات کیلئے اسکالرشپ کا اعلان

جنوبی کوریا کی یونیورسٹیز کا طالبات کیلئے اسکالرشپ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عمران یونس:جنوبی کوریا کی یونیورسٹیز نے طالبات کیلئے اسکالرشپ کا اعلان کر دیا۔

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی 10طالبات جنوبی کوریا کی یونیورسٹیوں میں جا کر تعلیم حاصل کریں گی۔وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب رانا سکندر حیات نے سکالر شپ معاہدے کا اعلان کیا۔جنوبی کوریا کی یونیورسٹیوں کے وفد نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا۔

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی طالبات کو ایستھیٹکس، ایوی ایشن ،روبوٹک آرمز میں سکالر شپ ملیں گی۔

   وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ   پنجاب حکومت کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو سکالر شپ پروگرام میں شامل کرنا باعث فخر ہے۔

   پروفیسر ڈاکٹر زیب النساءحسین کا کہنا تھا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا عالمی سطح پر روابط کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔