ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئےگاڑیوں کی جانچ پڑتال شروع

 ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئےگاڑیوں کی جانچ پڑتال شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے لاہورشہر کو صاف بنانے کیلئےگاڑیوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی، 20 سے زائد مقامات پر قائم بوتھس پر گاڑیوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، ماحولیاتی بہتری کی جانب اہم قدم اٹھا لیا۔
 گیس تجزیہ کارآلہ کی مدد سے گاڑیوں میں کاربن مونو آکسائیڈ کو دیکھا جا رہا ہے۔گیس تجزیہ کار آلہ میں 6 فیصد یا کم کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار پر گرین سٹیکر لگایا جارہا ہے۔

کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار6فیصد سے تجاوز ہو تو صورتحال صحت کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار 6 فیصد زائد ہو تو ائیر کوالٹی انڈیکس کو آلودہ کرتی ہے۔