ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یورپ کل جوہری معاملات پر ایران سے  مذاکرات کریگا

یورپ کل جوہری معاملات پر ایران سے  مذاکرات کریگا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی وزرائے خارجہ جمعے کو ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کریں گے۔

 خبر ایجنسی نے بتایا کہ جرمنی، فرانس، برطانیہ کے وزرائے خارجہ ایرانی ہم منصب کے ساتھ جنیوا میں مذاکرات کریں گے۔

 ایرانی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا۔

 اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی جمعے کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس بلانے کی درخواست ایران نے کی، جسے پاکستان، چین اور روس کی حمایت حاصل ہے۔

 ادھرایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی کا کہنا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے۔

  امریکا اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شامل ہوا تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔