ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم   پیشگوئی کر دی

 محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم   پیشگوئی کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر نے جہاں عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا ہے وہیں محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی  کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کی  پیشگوئی کے مطابق لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں بارشیں معمول سے 60 فیصد زیادہ ہوں گی۔

 دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر برقرار رہی، اندرون سندھ اور بلوچستان میں سورج آگ برساتا رہا۔

جیکب آباد، دادو میں پارہ 47 ڈگری کو چھو گیا، نواب شاہ، سبی میں 46، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پشاور،ڈیرہ غازی خان 42، اسلام آباد 41، کوئٹہ 40، لاہور، گلگت 39 اور کراچی میں 35 ڈگری رہا۔

واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے 22 جون تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا، جنوبی پنجاب، سندھ، مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی، رواں سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

۔