سٹی 42 : رواں ہفتہ کےدوران پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
پی ڈی ایم اے کا ہناہے کہ 20 سے 24 جون کے دوران بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔بالائی اور وسطی پنجاب سمیت اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت 04 سے06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔
درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی اور پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں۔عوام الناس گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔