آئی سی سی ضابطے کی خلاف ورزی، انگلش آل راؤنڈر معین علی کو سزا سنا دی گئی 

Icc,English crickter,Moeen Ali,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشز سیریز کے ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش آل راؤنڈر معین علی کو ضابطے کی خلاف ورزی پر میچ فیس اور ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا سنا دی گئی۔

 انگلینڈ کی سرزمین پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین شروع ہونے والی تاریخ ساز ایشز سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میچ میں دو سال بعد کم بیک کرنے والے معین علی ضابطے کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے۔ آسٹریلوی اننگز کے 89 ویں اوور میں باؤنڈری لائن پر کھڑے آل راؤنڈر اپنے بولنگ کرانے والے ہاتھ کی انگلی پر کچھ لگاتے پائے گئے۔

 آئی سی سی کے ضابطے کی یہ خلاف ورزی رپورٹ ہوئی اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوئی۔ جس پر انہیں میچ فیس کے 25 فیصد جرمانے اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا سنا دی گئی۔