سیٹھ عابد مرحوم کی صاحبزادی قتل؛ کیس میں سنسنی خیز انکشافات آگئے

Seth Abid Daughter Murderer Arrest
کیپشن: Seth Abid Daughter Murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) لاہور کے علاقہ مسلم ٹاؤن سیٹھ عابدمرحوم کی صاحبزادی فرح مظہرکےقتل کاواقعہ،فرح مظہرکےقتل کیس میں اہم پیش رفت،2 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔
قتل میں ملوث گھریلو ملازمہ رضیہ اور رمضان کوگرفتار کر لیا گیا،رضیہ نے فہدکیساتھ مل کرکرائم سین کوختم کرنےکی کوشش کی،رضیہ طلاق یافتہ،ایک بیٹی کی ماں،فہدسےتعلق قائم تھا،پولیس کے پہنچنے پر رضیہ اور فہد ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔
رضیہ نےفہدسےملکرفرح کولگنےوالی گولی کا خول غائب کیا،رضیہ نے ہی بیان دیا کہ ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتاتھا،رضیہ نےملزم فہد کے ساتھ ملکر 2 پستول زمین میں دبائے،قتل میں استعمال ایک پسٹل کچن میں بھی رکھاگیاتھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  لاہور میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیاتھا، 60 سالہ مقتولہ فرح کا شوہر امریکا میں مقیم ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقتولہ کے 3 لے پالک بچوں میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے، جن میں سے پولیس نے ایک لے پالک بیٹے کو شاملِ تفتیش کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer