(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو بدلوں گا، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی پورا شیئر لیں گے، اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے مل کر کام کروں گا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی ختم ہوگئی یہ سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کرکے پاکستان کو بچانے کی کوشش کی, بلاول ہاؤس میں کارکنوں کو آنے میں مشکل ہوتی ہے اس لیے اب گلبرگ میں شفٹ ہورہا ہوں، سب کو پتا چلنا چاہیے کہ پیپلزپارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سنئیر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے کہا کہ پاکستان کا فیٹف گرے لسٹ سے نکلنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بہتر انداز میں سفارتکاری کا نتیجہ ہے، شیخ رشید پاکستانی سیاست میں مرحوم ہوچکے ان پر کیا بات کرنی، شیخ رشید مرحوم کا زمانہ چلا گیا، اسکو جواب بھی دینا نہیں بنتا۔ عمران خان کی وجہ سے ملک آئسولیشن پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی مہنگائی اور بیروزگاری کا مساٹر مائنڈ عمران خان ہے، عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے پوری قوت و توانائی کا استعمال کرینگے انشاء اللہ حالات جلد بہتر ہونگے، انہوں نے کہا کہ فیٹف گرے لسٹ سے نام نکلنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کامیاب سفارتکاری کی مرہون منت ہے۔
۔