بوٹی مافیہ کا پرچہ حل کرنے کیلئے انوکھا کارنامہ

Exam
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کشمور تنگوانی میں بوٹی مافیہ نے بارویں جماعت کا انگلش کے پرچہ کو حل کرنے کیلئے انوکھا کارنامہ کردکھایا۔

کشمور تنگوانی میں بوٹی مافیہ نے بارویں جماعت کی انگلش پرچہ حل کرنے کیلیے انوکھا کارنامہ کردکھایہ گائیڈ اور موبائل پر لکھے سوال سموسوں اور چنے کے ذریعے طلباء تک پہنچنے لگے۔

پرچہ وقت سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپوں کی زینت بن گیا کچھ طلباء سوشل میڈیا تو کچھ طلباء چیزیں فروخت والے لوگوں کے ذریعے پرچہ حل کرنے میں مصروف  رہے۔

دوسری جانب لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ لاڑکانہ میں بارہویں جماعت کے انگریزی کا پرچہ بھی وقت سے 20 منٹ پہلے آؤٹ ہوگیا۔ بوٹی مافیا امتحانی مراکز میں واٹس ایپ گروپ کے ذریعے سوالات حل کرانے لگے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزلاڑکانہ میں بارہویں جماعت کے ریاضی کا پرچہ وقت سے 15 منٹ پہلے آؤٹ ہوگیاتھا۔