ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروباری سرگرمیوں کےحوالےسےاوقات کارمقرر،نوٹیفکیشن جاری

کاروباری سرگرمیوں کےحوالےسےاوقات کارمقرر،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Market
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:شہرمیں کاروباری سرگرمیوں کےحوالےسےاوقات کارمقرر، پنجاب حکومت نےاوقات کارکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں کاروباری سرگرمیوں کےحوالےسے پنجاب حکومت نےاوقات کارکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز،بیکریز، آفسز، سٹوررومز، ویئرہاؤسز رات9بجےبندہونگے۔

اس کے علاوہ ریسٹورنٹس اورتندور، کیفے، سینما، تھیٹر، سیروتفریح گاہیں رات ساڑھے11بجےبندہونگی جبکہ فارمیسز،میڈیکل سٹورز،ہسپتال،لیبارٹریز، پیٹرول اورسی این جی پمپس، موٹروےکےاطراف جنرل سٹورز، ملک شاپس اورفیکٹریزکو اوقات کارسےاستثنیٰ ہوگا۔ کاروباری سرگرمیوں کیلئے اوقات کارکااطلاق20جون سےہوگا۔