ایمریٹس کا سیالکوٹ سے شیڈولڈ پروازیں شروع کرنیکا اعلان

ایمریٹس کا سیالکوٹ سے شیڈولڈ پروازیں شروع کرنیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد سعید ) ایمریٹس نے سیالکوٹ سے شیڈولڈ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا، ایمریٹس 24 جون سے سیالکوٹ سے شیڈولڈ پروازیں شروع کر رہا ہے،  ایئرلائن اس وقت پاکستان کے چار شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ سے پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

ایمریٹس تمام روٹس پر اپنے جدید بوئنگ 777-300 جہاز کے ذریعے سفری خدمات فراہم کرے گا، جن میں اکانومی اور بزنس کلاس سروسز شامل ہیں۔ سیالکوٹ کے علاوہ ایمریٹس نے مزید 9 شہروں کے لئے بھی شیڈولڈ سفری خدمات کا اعلان کیا ہے جن میں کولمبو 20 جون سے، استنبول 25 جون سے، آک لینڈ، بیروت، برسلز، ہنوئی اور ہو چی منہ سٹی 1 جولائی سے، بارسلونا اور واشنگٹن ڈی سی سے 15 جولائی سے پروازوں کا آغاز ہوگا۔  

ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ محمد سرحان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے حکام کے تعاون اور اشتراک کی بدولت ایمریٹس محفوظ سفر کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ صارفین مشرق وسطیٰ، ایشیاء پیسفک اور یورپ یا امریکا میں مختلف مقامات کے درمیان براستہ دبئی سے پرواز بک کرواسکتے ہیں۔

پروازوں کی بکنگ آن لائن ایمریٹس ڈاٹ کام یا سفری ایجنٹس کے ذریعے سرانجام دی جاسکتی ہے. مسافروں کو یاد دہانی کروائی جاتی ہے کہ سفری رکاوٹیں بدستور موجود ہیں، مسافروں کو سفر کی اجازت انکے مطلوبہ ممالک میں رائج داخلے کی شرائط پر پورے اترنے سے منسلک ہے۔